Aligarh Muslim University Old Boys Association held its Annual General Body Meeting

Events | Miscellaneous Events
Quick Links
$
Academic Events
$
Miscellaneous Events
$
Sport Events
$
View All Events
Aligarh-Muslim-University-Old-Boys-Association-held-its-Annual-General-Body-Meeting

Aligarh Muslim University Old Boys Association (AMUOBA) held its Annual General Body Meeting at Sir Syed Tower which was attended by a large number of members of the association. The meeting approved the minutes of the last year’s proceedings and audit report.
Addressing the Annual General Body Meeting, the Acting President of AMUOBA, Commodore (R) Salim Siddiqui, said that despite unfavorable conditions, our team kept the pace of development work and did not let the growth of the institutions fall down. Members should try to end the differences and work for the betterment of the organization with a collective and unbeatable force. Adopt the positive approach, develop the habit of forgiveness, and give up the tendency to find bitterness in everything.
On the occasion, the President of the Association and the Chancellor of Sir Syed University of Engineering & Technology (SSUET), Jawaid Anwar, said in his message that under the terrible atmosphere of Covid when business organizations were retrenching their employees and cutting down their salaries, no employee was fired at Sir Syed University, nor was his salary stopped, nor reduced. There was no cut-off in expenses. By the grace of God, AMUOBA and the associated institutions are running very smoothly both administratively and financially. Despite the adverse conditions, our team did not let the quality of performance get affected and handled things brilliantly and skillfully.
Presenting a detailed report on the performance of the association and its affiliated institutions for the past years, the Honorary General Secretary of the AMUOBA, Engr. Muhammad Arshad Khan said that Sir Syed University is an ideological institution that is the legacy of the philosophy of Sir Syed Ahmad Khan. In pursuit of his vision, Sir Syed University was established in 1994 under the patronage of the Aligarh Muslim University Old Boys Association. The SSUET is one of the leading universities in Pakistan. Charter Inspection & Evaluation Committee, Sindh declared Sir Syed University as the first engineering university of Sindh in the private sector in its recent ranking.
About 24,165 students have graduated from Sir Syed University. At present, about 6263 students are studying in the 20 departments. The ratio of teacher to student is 1:16. Higher Education Commission of Pakistan made Sir Syed University a part of the Higher Education Data Repository for its outstanding performance and high quality. Branded Foundation gave the Brand Icon of Pakistan 2022 Award to Sir Syed University.
Outstanding bills, dues, and arrears were settled. Even the 99-year lease of the AMUOBA Office at M.R. Kayani Road was obtained and Sir Syed Tower is now fully owned by AMUOBA.
He informed that Former President of AMUOBA and first Chancellor of Sir Syed University, Engr. Z. A. Nizami Chair and Former Secretary General of the Association Engr. Muhammad Zakir Ali Khan Chair will be established at the university. Sir Syed Ahmed Khan’s commemorative coin, a commemorative postal stamp of Sir Syed Ahmed Khan, Sir Syed Ahmed Khan’s photo image on the currency note of Rs 75, and Sir Syed Flyover are the fruitful results of AMUOBA’s efforts. Construction of the Sports Complex at AIT ground is under consideration.
General Secretary Arshad Khan announced to award a gold medal to Vice President AMUOBA, Abdul Rasheed Khan, on behalf of the Association in recognition of his value-added services.

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیاجس میں ایسوسی ایشن کے ممبران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ سال کی کاروائی اورآڈٹ رپورٹ کی منظوری لی گئی۔
سالانہ جنرل باڈی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر کموڈور(ر) سلیم صدیقی نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود ہماری ٹیم نے ترقی کے گراف کو نیچے نہیں گرنے دیا۔منفی طرزِ عمل سے انسان اپنے لئے رنج اور دوسروں کے لئے رنجشیں پیدا نہ کرے۔مثبت سوچ کے ساتھ اپنے معاملات چلائیں، درگزر کی عادت ڈالیں اور ہر چیز میں تلخی ڈھونڈنے کی روش ترک کریں۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوارنے اپنے پیغام میں کہا کہ کوویڈنے جہاں معاشی سرگرمیوں اور کاروباری معاملات کو بری طرح متاثرکیا اور اچھے اچھے ادارے بدحالی کا شکار ہوگئے اور ملازمین کو نکالنے اور اخراجات کی کٹوتی میں لگ گئے، وہاں سرسید یونیورسٹی میں نہ تو کسی ملازم کو نکالاگیا، نہ اسکی تنخواہ روکی گئی، نہ کم کی گئی۔اخراجات میں بھی قطعی کٹوتی نہیں کی گئی۔الحمد اللہ ایسوسی ایشن اور اس سے منسلک ادارے انتظامی اور مالی لحاظ سے بڑی خوش اسلوبی سے چل رہے ہیں۔ نامساعد حالات کے باوجود ہماری ٹیم نے کارکردگی کے معیار کو متاثر ہونے نہیں دیا اور بڑی خوش اسلوبی سے معاملات نمٹائے۔ طویل مدت سے مختلف مد میں زیرِ التوا واجب الادا رقوم اور بقایا جات کی ادئیگیاں کی گئیں۔حتی کہ ایسوسی ایشن کے دفترواقع ایم آر کیانی کی99 سال کی لِیز حاصل کرلی گئی اورسرسید ٹاور اب مکمل طور پر اموبا کی ملکیت ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری جنرل انجینئر محمد ارشد خان نے ایسوسی ایشن اور اس سے منسلک اداروں کی گزشتہ سالوں کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سرسید یونیورسٹی ایک نظریاتی جامعہ ہے جو سرسید احمد خان کے فلسفے کی میراث ہے۔ان کی فکر اور نظریئے کی پیروی میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ سرپرستی 1994 میں یہ یونیورسٹی قائم کی گئی۔۔سرسید یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی صف اول کی جامعات میں ہوتا ہے۔چارٹر ایوالیوشن سندھ کی درجہ بندی میں سرسید یونیورسٹی نجی سیکٹر میں سندھ کی اول نمبر کی انجینئرنگ یونیورسٹی قرار پائی ہے۔سرسید یونیورسٹی سے اب تک تقریباََ 24165 ہزار طلباء و طالبات فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔اس وقت شعبہ جات میں تقریباََ 6263 طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔یونیورسٹی میں استاد شاگرد کا تناسب1:16 ہے۔شاندار پرفارمنس اور اعلیٰ معیار کے باعث ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے سرسید یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن ڈیٹا رپوزیٹری کا حصہ بنایا۔برانڈڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے سرسید یونیورسٹی کو برانڈ آئیکون آف پاکستان 2022 تفویض کیا گیا۔سرسید یونیورسٹی میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈبوائزایسوسی ایشن کے سابق صدراور سرسید یونیورسٹی کے پہلے چانسلرانجینئر زیڈ اے نظامی چیئر اور ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل انجینئر محمد ذاکر علی خان چیئر قائم کی جائیں گی۔ سرسید احمد خان کا یادگاری سکہ، یادگاری پوسٹل ٹکٹ، 75روپے کے نوٹ پر سرسید احمد خان کی تصویر اور سرسید فلائی اوور ایسوسی ایشن کی کوششوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔اے آئی ٹی گراؤنڈ پر اسپورٹس کملیکس تیار کیا جارہاہے۔
جنرل سیکریٹری ارشد خان ایسوسی ایشن کی طرف سے نائب صدر رشید احمد خان کو ان کی خدمامت کے اعتراف میں گولڈمیدل دینے کا اعلان کیا۔

Recent Posting