KARACHI, November 27, 2022 – Business Administration Department of Sir Syed University of Engineering and Technology (SSUET) organized a seminar on Roles and Responsibilities of Community in Sustainable Development. Renowned social activist and Chairman Edhi Foundation, Mr. Faisal Edhi was the Chief Guest, while guest speaker was the noted motivational speaker, Sajid Hussain Khaskheli. The event was attended by a large number of students, faculty and staff members including Registrar Syed Sarfraz Ali and Siraj Khilji.
The Chief Guest and Chairman Edhi Foundation, Faisal Edhi, talked about the poverty, deprivation and desperate plight of ordinary people especially in rural Sindh. Emphasizing on the need of education, he said that illiteracy rate in Pakistan is increasing alarmingly and 20 million children are deprived of education today. While other nations are discovering the opportunities of living at mars and moon, we have not yet been able to provide a little space for schooling to millions of young kids. He urged management and faculty of Sir Syed University to come forward to change the destiny of our people.
Addressing the seminar, Vice Chancellor Prof. Dr. Vali Uddin said that we are willing to join hands for this noble cause. Educating children not only secures their personal life but collectively contributes to the development of a more reliable nation and the world. Education upgrades the thinking of society and helps to uproot social evils. It helps the uniform development of a country by fighting the inequalities of society.
Senior Officer Vendor and Compliance Management/Community Development Advisor ENI Pakistan, Sajid Hussain Khaskheli, underscored that resources in developing countries are depleting and many species are on the verge of extinction. The whole world is imbalance as the accumulation of wealth rests in the hands of few individuals, resulting hunger and starvation in the society.
Speaking on the auspicious occasion, Chairman Business Administration Department, Dr. Ammad ul Haq, urged to inculcate conducive environment for community development. He emphasized on the provision of a platform for students, which can sustain these sorts of culture and courses according to the global perspective in order to disseminate knowledge with letter and spirits.
Earlier welcoming the gusts, Registrar Syed Sarfraz Ali said that society development empowers community members and builds stronger and more connected communities. We hope that this event would pave way for joining hands with other communities and give our students opportunity to volunteer for the sake of humanity.
کراچی، 27 نومبر2022ء ۔ ۔ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیراہتمام ’’پائیدار ترقی میں کمیونیٹی کا کردار اورزمہ داریاں ‘‘ کے عنوان پر سیمینار کا انعقادکیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی معروف سماجی رہنما اور ایدھی فاءونڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی تھے جبکہ مہمان مقررکمیونیٹی ڈیولپمنٹ ایڈوائزر ساجد حسین خاصخیلی تھے ۔ شرکاء میں چانسلر کے ایڈوائزر سراج خلجی کے علاوہ طلباء، اساتذہ اور اسٹاف ممبرز کی ایک کثیر تعداد شامل تھی ۔
مہمانِ خصوصی، چیئرمین ایدھی فاءونڈیشن فیصل ایدھی نے عام لوگوں خصوصاََ دیہی سندھ میں غربت،ناخواندگی، احساسِ محرومی اور مایوس کن صورتحال پر بات کی اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ناخواندگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے اور آج تقریباََ دو کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں ۔ ایسے وقت جبکہ دوسری قو میں مریخ اور چاند پررہائش کے مواقع تلاش کررہی ہیں ، ہم ابھی تک لاکھوں بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے جگہ تک فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ انہوں نے سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ اور فیکلٹی سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی تقدیر بدلنے کے لئے آگے آئیں اور ان کا ساتھ دیں ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ ہم اس نیک مقصد میں ساتھ دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔ بچوں کی تعلیم نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کو محفوظ بناتی ہے بلکہ اجتماعی طورپرایک پُرِ اعتماد قوم کی تعمیر کرتی ہے ۔ تعلیم معاشرے کی سوچ کو عالمی تناظر کے مطابق ڈھالتی ہے اور معاشرتی برائیوں کو جڑ سے ختم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے ۔ تعلیم کی اہمیت کو قطعی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ معاشرے سے عدم مساوات ختم کرکے ملک میں یکساں ترقی کو یقینی بناتی ہے ۔
سنیئر کمپلائنس مینجمنٹ وکمیونٹی ڈیولپمنٹ ایڈوائزر ساجد حسین خاصخیلی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں وسائل ختم ہورہے ہیں اور بہت سے جانداروں کے ناپید ہونے کے امکانات قوی ہوگئے ہیں ۔ پوری دنیا عدم توازن کا شکار ہے کیونکہ دولت کا ارتکاز صرف چند ہاتھوں میں ہے جس کے نتیجے میں معاشرہ میں بھوک اور افلاس کا ڈیرہ ہے ۔
اس موقع پر شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین ڈاکٹر عماد الحق نے کمیونٹی کی ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیاکرنا ضروری ہے جو انھیں عالمی تناظر کے مطابق سماجی کلچر سے نہ صرف آگاہی دے بلکہ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو فروغ دینے کی تربیت بھی کرے ۔
قبل ازیں خیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے سرسیدیونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کمیونٹی کے ارکان کو با اختیار بناتی ہے، اور کمیونٹی کو زیادہ مضبوط اور مربوط بناتی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے طلباء خدمت انسانی کے جذبہ سے سرشار ہوکررضاکارانہ طور پر انسانیت کی خدمت کے لئے متحرک ہوں گے ۔