Sir Syed University selected 4th time for the PM Youth Skill Development Program

Events | Miscellaneous Events
Quick Links
$
Academic Events
$
Miscellaneous Events
$
Sport Events
$
View All Events
Sir-Syed-University-selected-4th-time-for-the-PM-Youth-Skill-Development-Program

In pursuit of Prime Minister’s Youth Skill Development Program (Batch IV), Sir Syed University in collaboration with National Vocational and Technical Training Commission is offering FREE High End oriented professional training for male and female students in seven trades that includes 1) Mobile Application Development Android, 2) Internet of Things (IoT) System Development and Applications, 3) Digital Forensic & Cyber Security, 4) Cloud Computing, 5) Game Development, 6) Network Administrator and 7) Artificial Intelligence (Machine Learning; Deep Learning; Communication).

Sir Syed University has been selected successively for the 4th batch of students under the PM Youth Skill Development Program for its remarkable performance and academic and vocational excellence.

Speaking on the auspicious occasion, Vice Chancellor, Prof. Dr. Vali Uddin said, “Economic development can take place by promoting vocational training for the youth, especially those who are unable to get higher educations. Sir Syed University is always ready for doing projects in collaboration with the government and private sector institutions, and the university has developed a good linkage with the industry. We are in a better position to provide internship and employment opportunities in diverse fields to students through our partner organizations.
Registrar Syed Sarfraz Ali said that Syed University has become a valued partner of NAVTTC. It is for the first time that the government has launched free Hi-Tec courses for students to increase their chances of employment. The time now demands us to focus on updating with the modern trends. Students are the country’s asset and are the main source to enhance the resources of the country.

Project Director, Dr. Tahir Fattani said that enrolling in these courses can significantly benefit Pakistan in the face of economic and climate challenges. These courses promote economic growth by fostering innovation, entrepreneurship, and job creation. They equip individuals with cutting-edge technology skills to address Pakistan’s challenges, adapt to climate change, ensure cybersecurity, and protect data. Additionally, these courses open up global opportunities, contribute to sustainable development, and build a skilled workforce capable of overcoming economic and climate challenges effectively.

سرسید یونیورسٹی مسلسل چوتھی مرتبہ پرائم منسٹر نوجوان ہنرمند پروگرام کے لیے منتخب کر لی گئی۔۔

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مسلسل چوتھی مرتبہ وزیرِ اعظم نوجوان ہنرمند پروگرام کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔پرائم منسٹر یوتھ اِسکل ڈیو لپمنٹ پروگرام کے تحت سرسید یونیورسٹی، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے تعاون سے طلباء و طالبات کو 7 ٹریڈز میں مفت پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گی جن میں موبائل اپلیکیشن ڈیولپمنٹ، انٹرنیٹ آف تھنگز سسٹم ڈیولپمنٹ اینڈ ایپلیکیشنز، ڈیجیٹل فرانزک اینڈ سائبر سیکوریٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، گیم ڈیولپمنٹ، نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر اور مصنوعی ذہانت (مشین لرننگ، ڈِیپ لرننگ، کمیونیکیشن) شامل ہیں۔
سرسید یونیورسٹی کو اس کی شاندار کارکردگی اورتعلیمی وپیشہ ورانہ مہارت کے پیشِ نظر پرائم منسٹر اِسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے چوتھے بیچ کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی سرسید یونیورسٹی اس پروگرام کے تحت طلباء و طالبات کو تین مرتبہ مفت پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرچکی ہے۔
اس موقع پراظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ نوجوانوں، خاص طور پر وہ نوجوان جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں، کی پیشہ ورانہ تربیت سے اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ سرسید یونیورسٹی سرکاری اور نجی سیکٹر کے اداروں کے ساتھ مل کر پروجیکٹس کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔سرسید یونیورسٹی کے انڈسٹری کے سا تھ بہت اچھے روابط ہیں۔ہم اپنے پارٹنرز کے ذریعے طلباء کو مختلف شعبوں میں انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہیں۔
سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ سرسیدیونیورسٹی NAVTTC کی ایک اہم پارٹنر بن چکی ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکومت نے طلباء کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے مفت ہائی ٹیک کورسز شروع کئے ہیں۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم جدید رجحانات کے ساتھ اپنے آپ کو اَپ ڈیٹ کرنے پر توجہ دیں۔طلباء ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں جو ملک کے وسائل کو بڑھانے کا بنیادی ذریعہ ہیں۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر فطانی نے کہا کہ ان کورسز میں طلباء کی تربیت سے پاکستان کو بہت فائدہ پہنچے گا اور معاشی اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔یہ کورسزملازمت کے مواقع پیدا کرنے، انٹر پرینورشپ اور جدت کو مرکزی اہمیت دیتے ہوئے فروغ ِ معیشت میں اہم کردار ادا کریں گے۔یہ کورسز پائیدار ترقی کو یقینی بناتے ہیں اور عالمی سطح پر مواقع فراہم کرتے ہیں اور ایک ایسی ہنرمند طاقت تیار کرتے ہیں جو اقتصادی اور موسمیاتی مسائل کو قابو پانے کی اہلیت رکھتی ہے۔
پروگرام مینجر نعمان علی خان نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نوجوان ہنرمند پروگرام میں داخلے کے لیے تقریباََ 10,250 درخواستیں موصول ہوئیں۔

Recent Posting