SSUET Alumni Oath-Taking Ceremony held at Sir Syed University

Events | Miscellaneous Events
Quick Links
$
Academic Events
$
Miscellaneous Events
$
Sport Events
$
View All Events
SSUET-Alumni-Oath-Taking-Ceremony-held-at-Sir-Syed-University

Centre for Guidance, Career Planning, and Placement organized the Oath Taking Ceremony of the Office Bearers of SSUET Alumni Association that was attended by the deans, HODs, faculty members and students, and alumni.
Addressing the Oath Taking Ceremony, Chancellor SSUET, Jawaid Anwar said through a message that the primary focus of the Alumni Associations is to strengthen alumni relations between students and alumni while promoting and working for the University’s growth and development in diverse ways. Indeed, alumni are ambassadors of their alma mater and are vital for revenue mobilization and placement opportunities for students.
He pointed out that the role of Alumni is very important and significant in universities all over the world. They contribute to the development and growth of their alma mater. In Karachi, many buildings, departments, and projects at NED, KU, Dow University, and IBA are living examples of alumni cooperation. Their influential positions at prominent organizations may help to grow your alma mater.
Addressing the Alumni, Vice Chancellor SSUET, Prof. Dr. Vali Uddin said, “Your willingness to step forward and take up these roles reflects your deep sense of responsibility towards your fellow alumni, as well as unwavering dedication to the growth and development of our university. You have chosen to give back to the institution that nurtured your intellect, hones your skills, and laid the foundation for your future success. Your commitment to the Alumni Association will undoubtedly enhance the bond between alumni and the university, fostering a sense of belonging and solidarity.
He urged to create an association that serves as a catalyst for positive change within the university and the wider community. “Your collective expertise, experience, and diverse perspectives will indeed contribute to the betterment of your alma mater and enrich the lives of future generations of students, Prof. Dr. Vali Uddin added.
Registrar SSUET, Commodore (R) Engr. Syed Sarfraz Ali said that an alumni association serves as a bridge between the institution and its former students and acts as a support system for its members, and connects the institution to the professional world. An alumni association plays a crucial role in the overall development and progress of the institution. Alumni often contribute back to their alma mater through donations, sponsorships, or volunteering their time and expertise. These contributions can make a significant impact by funding scholarships, research projects, infrastructure development, or supporting various academic and extracurricular initiatives.
Convenor SSUET Alumni Association, Siraj Khilji said that we will prove ourselves by our work and services, while focusing on the objectives of the Alumni Association, President Asad ullah Choudhry said that we are working to establish the first venture capitalist fund that will help students in their final year projects. Sir Syed University Alumni will be recognized by the industry as he will take the company to next level.

سرسید یونیورسٹی میں المنائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ مرکز مشاورت و رہنمائی کے زیرِ اہتمام سرسید یونیورسٹی کی المنائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں روسائے کلیات، سربراہانِ شعبہ جات، فیکلٹی سمیت حاضر و سابق طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تقریبِ حلف برداری کے اس یادگار موقع پر سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ المنائی ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد حاضر اور سابق طلباء کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا اور مختلف طریقوں سے مادرِ علمی کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کرنا ہے ۔ المنائی اپنی جامعہ کے سفیرہوتے ہیں اور طلباء کے لیے بہتر مسققبل کے مواقع اور آمدنی کے ذراءع فراہم کرنے میں مدد اور تعاون کرنا اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیابھر کی جامعات میں سابق طلباء کا کردار بہت اہم اور نمایاں ہے ۔ وہ اپنی مادرِ علمی کی ترقی اور بہتری میں اپنا حصہ ڈالتے رہتے ہیں ۔ کراچی میں این ای ڈی، کراچی یونیورسٹی، ڈاءو یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی کئی عمارتیں ، شعبہ جات اور پروجیکٹس سابق طلباء کے تعاون کی زندہ مثالیں ہیں ۔ ممتاز اداروں سے منسلک ،اعلیٰ عہدوں پر فائز سابق طلباء جامعہ کی ترقی میں موثر و فعال کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ جامعہ اورطلباء ان کے تجربے، مہارت اور اثر ورسوخ سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں ۔

سرسید یونیورسٹی کے سابق طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ آپ کی آگے بڑھنے کی لگن ، ساتھی المنائی کے بہتر مستقبل کی فکرو ذمہ داری کاگہرا احساس، جامعہ کی ترقی وبہتری کے لئے آپ کے غیر متزلزل یقین کی عکاسی کرتی ہے ۔ یونیورسٹی اور کمیونیٹی کے اندر مثبت تبدیلی لانے کے لئے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ آپ کی مہارت، تجربہ اور متنوع بصیرت ، مادر علمی کی بہتری میں معاون ثابت ہوگی اور طلباء کی آئندہ نسلوں کی زندگیوں کو تقویت بخشیں گی

سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ المنائی ایسوسی ایشن، جامعہ اور اس کے سابق طلباء کے درمیان ایک پُل کا کام کرتی ہے اور اپنے ممبران کے لئے نہ صرف ایک بہترین سپورٹ سسٹم فراہم کرنے کا ذریعہ بنتی ہے، بلکہ طلباء کو پروفیشنل ورلڈ سے بھی جوڑتی ہے ۔ سابق طلباء کی تنظیم جامعہ کی مجموعی ترقی اور پیشرفت میں فعال و موثر کردار ادا کرتی ہے ۔ سابق طلباء عطیات، اسپانسر شپ یا رضاکارانہ طور پر اپنا وقت اور مہارت کی شکل میں جامعہ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں ۔

المنائی ایسوسی ایشن کے کنوینئر سراج خلجی نے کہا کہ ہم اپنے کام سے اپنے آپ کو ثابت کریں گے ۔ جبکہ ایسوسی ایشن کے صدراسد اللہ چودھری نے المنائی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم سرسید یونیورسٹی میں وینچر کیپیٹلسٹ فندزVenture Capitalist Funds قائم کریں گے جو طلباء کے فائنل ایئر پروجیکٹ میں فنڈنگ کرے گا ۔ ہم سرسید یونیورسٹی کے وژن کی روشنی میں سرسید یونیورسٹی کونئے راستے پر لے جا سکتے ہیں۔سرسید یونیورسٹی ایک انجینئرنگ یونیورسٹی ہے اور پچیس سال کا تجربہ معنی رکھتا ہے ۔ انڈسٹری میں ہماری منفرد پہچان ہونی چاہئے کہ وہ یہ سوچیں کہ سرسید کے المنائی ہماری کمپنی کو اگلے لیول پر لے کر جائے گا کیونکہ یہ بہت جدت پسند ہے ۔

Recent Posting