Sir Syed University of Engineering & Technology (SSUET) organized the “Quality Assurance & Accreditation Awareness Seminar” for the program Food Science and Technology (FST) that was conducted at Biomedical Engineering Department (BMED). All faculty members and students of Food Science and Technology and BMED participated in this seminar.
Sir Syed University of Engineering and Technology (SSUET) is a private research university in Karachi, Pakistan. It was founded in 1994. Sir Syed University of Engineering & Technology is spiritually associated with Aligarh Muslim University, Aligarh, India. The role of Muslim University Aligarh, in the process of the uplifting and well-being of the Muslims of the subcontinent, stands in bold relief in the annals of history. The domain of working of this university was not confined to teaching some subjects or dissemination of knowledge; it rather transcended these spheres and encompassed the building of character and development of personality of the students along with academics. SSUET is currently having four (04) faculties and more than 37 programs. Biomedical Engineering Department (BMED) is one of the oldest departments of SSUET, which is contributing significantly to the world of Healthcare and Technology. Currently, this department is offering six programs, (four undergraduate and two postgraduate.
The guest speaker Dr. Abdul Ghaffar, Secretary National Agriculture Education Accreditation Council (NAEAC) explained the evaluation criteria of the accreditation process, which comprised 8 standards and 73 substandard, and the impact of accreditation on quality improvement through the data of the last 14 years.
Presenting a vote of thanks, the Chairperson BMED, Dr. Sidra Abid assured that the administration would fulfill the accreditation requirements of NAEAC to maintain the high quality of education.
At the end of the seminar the souvenirs were presented to the guests.
Earlier, during a discussion Engr. Dr. Sidra Abid Syed and Dr. Bushra Jabeen Mehdi briefed the guests about history of the Sir Syed University and its infrastructures including the physical and human resources of the Food Science and Technology Program.

سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام کوالٹی ایشورنس اینڈ ایکریڈیٹیشن آگاہی سیمینار کا انعقاد۔

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے زیرِ اہتمام فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے کوالٹی ایشورنس اینڈ ایکریڈیٹیشن آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبے کے تمام فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔

سرسید یونیورسٹی پاکستان کی ایک نجی جامعہ ہے جو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی طرز پر 1994 قائم کی گئی ہے۔علیگڑھ مسلم یونیورسٹی نے برصغیر کے مسلمانوں کی تعلیم اور تربیت کے حوالے سے اہم اور موثرکردار ادا کیا۔جامعہ علیگڑھ صرف چند مضامین کی تدریس تک محدود نہیں تھی بلکہ وسیع پس منظر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی نے مسلمانوں کی کردار اور شخصیت سازی میں بھی کلیدی رول ادا کیا۔سرسید یونیورسٹی میں چار فیکلٹی ہیں اور37 پروگرام چل رہے ہیں۔شعبہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ، سرسید یونیورسٹی کا سب سے پرانا ڈپارٹمنٹ ہے جو صحت اور صحت سے متعلقہ ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں اور فعال کردار ادا کررہاہے۔حال ہی میں اس شعبہ نے 6 پروگرام پیش کئے جس میں 4 پروگرام انڈ رگریجویٹ اور2 پروگرام پوسٹ گریجویٹ کے لیے ہیں۔

مہمان مقرر، نیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفار نے ایکریڈیٹیشن کے عمل کی جانچ کے معیار کے بارے میں وضاحت سے روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ عمل 8اسٹینڈرڈز اور73 سب اسٹینڈرڈز پر مشتمل ہے اور گزشتہ14 سالوں کے اعداد وشمار کے ذریعے معیار کی بہتری پر ایکریڈیٹیشن کے اثرات کو اجاگر کیا۔

اظہار ِ تشکرپیش کرتے ہوئے شعبہ بائیومیڈیکل انجینئرنگ کی چیئر پرسن ڈاکٹر سدرہ عابد نے یقین دلایا کہ انتظامیہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایکریڈیٹیشن کی شرائط پر سختی سے عمل کرے گی۔

اختتامِ تقریب پر ڈاکٹر سدرہ عابد نے نیشنل ایگریکلچرایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر عبدالغفار کو سونیئر پیش کیا۔

قبل ازیں ڈاکٹر سدرہ عابد سیداور ڈاکٹر بشریٰ جبین مہدی نے وفدکو فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروگرام میں شامل افراد اور وسائل سمیت سرسید یونیورسٹی کی تاریخ اور اس کے انفرااسٹرکچر کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔