KARACHI, September 8, 2022 – Sir Syed University of Engineering & Technology (SSUET) has signed a Memorandum of Understanding (MoU) with Salaam Takaful (STL) to support students of Sir Syed University by inducting in Salaam Takaful Student Funding Program, Qarz e Hasna. SSUET will provide the list of needy students and particulars to STL for financial assistance.
Sir Syed University is collaborating with STL for Hybrid Internship Program for internship opportunities available for the students on mutually agreed terms and conditions. STL may also assign research assignments to SSUET, jointly arrange medical camps, and provide free access to STL virtual application for awareness and promotion of Islamic Financial Products.
STL may engage the students of SSUET and offer a financing facility to the students for better support of their education on mutually agreed terms and as per the separate agreement provided.
Managing Director and CEO, Rizwan Hussain on behalf of Salaam Takaful and Registrar Engr. Syed Sarfraz Ali on behalf of Sir Syed University signed the MoU.
سرسید یونیورسٹی اور سلام تکافل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ ۔
کراچی، 8/ستمبر 2022ء ۔ ۔ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے طلباء کی مالی مدد اور اعانت کے لیے سلام تکافل کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تاکہ جامعہ سرسید کے طلباء اسٹوڈنٹ فنڈنگ پروگرام ، قرض حسنہ سے مستفید ہوسکیں ۔ سرسید یونیورسٹی ضرورتمند طلباء کی فہرست اور تفصیلات سلام تکافل کو فراہم کرے گی تاکہ ان کی خاطر خواہ مدد کی جاسکے ۔
سرسیدیونیورسٹی ہائبرڈ انٹرن شپ پروگرام کے لئے سلام تکافل کے ساتھ تعاون کر رہی ہے تاکہ باہمی طے شدہ شرائط پر طلباء کے لیے انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جاسکیں ۔ سلام تکافل کی طرف سے سرسیدیونیورسٹی کو تحقیقی کام بھی سپرد کئے جائیں گے اور دونوں ادارے باہمی تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقادکریں گے اوراسلامک فنانشل پروڈکٹس کے فروغ اور آگہی کے لیے تکافل ورچوئل اپلیکیشن کی مفت رسائی بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ سرسیدیونیورسٹی کے طلباء کو معاہدے کے تحت تکافل کی طرف حصولِ علم کے لیے مالی سہولت فراہم کی جائے گی ۔
سرسید یونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار سید سرفرازعلی اورسلام تکافل کی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیٹو افسر رضوان حسین نے معاہدے پر دستخط کئے ۔