SIR SYED UNIVERSITY OF ENGINEERING & TECHNOLOGY
University Road, Karachi-75300, Pakistan
Tel.: 4988000-2, 4982393-474583, Fax: (92-21)-4982393
MoU signed between SSUET and AUC
KARACHI, October 14, 2020 – Sir Syed University of Engineering & Technology signed a Memorandum of Understanding (MoU) with the AUC (Pvt) Ltd. in pursuit of planning and execution of a long term strategy for academic excellence of its programs and graduates. Registrar SSUET, Syed Sarfraz Ali and CEO, AUC, Asad Ullah Chaudhry signed the MoU on behalf of their organizations.
This partnership will help to track down the performance of strategic objectives through automated tools. The capability and capacity of management team will be assessed and developed to lead the strategic initiatives accordingly. The ongoing and pipeline initiatives will be reviewed and will be aligned with strategic objectives. AUC will review the existing strategy of SSUET and refine it for execution.
AUC is a trademark of success in Information Technology and Project Management Consultancy, mentoring and case study based trainings.
Vice Chancellor SSUET, Prof. Dr. Vali Uddin said that the MoU has been signed between the two institutions for the promotion of activities at the campus to enhance the quality of learning and teaching through faculty development programme in fostering excellence. We are focusing on long-term strategy working in different areas to speed up the development for fruitful results.
CEO AUC, Asad Ullah Chaudhry, said that universities only pay attention to the intake of the students and assess university’s progress according to the students’ strength. Academic institutions must focus on the potential of their students and the value they have in the outside market. We have no priority criteria while we need to prioritize the things for our total resources.
Abdul Hamid Daccani
(Dy Director Information)
Caption: (L-R) Registrar SSUET, Syed Sarfraz Ali, Vice Chancellor SSUET, Prof. Dr. Vali Uddin
and CEO AUC, Asad Ullah Chaudhry after signing the MoU
ٌسرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ۔ کراچیٌ
ٌیونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، کراچی ۔ ۔ٌ
ٌ84;el;4658; 4988000-2, 4982393-474583, ;70;ax;58; (92-21)-4982393ٌٌ
ٌسرسید یونیورسٹی اور ;658567; کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخطٌ
کراچی، 14/ اکتوبر ۲۰۲۰ء ۔ ۔ ۔ تعلیمی پروگراموں اور گریجویٹس کے معیار اور کارکردگی کو بہترین بنانے کے حوالے سے طویل المدت حکمت عملی کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور AUC پرائیوٹ لمیٹڈ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ سرسید یونیورسٹی اور AUC کی طرف سے بالترتیب رجسٹرار سید سرفراز علی اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر اسد اللہ چودھری نے دستخط کئے ۔
MoU کا بنیادی مقصدیہ ہے کہ موجودہ اقدامات کی روشنی میں ادارے کی کار کردگی کا جائزہ لیا جائے اور اسے اسٹریٹیجک اہداف کے مطابق ڈھالا جائے ۔ ۔ AUC انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی اور ٹریننگ کے شعبہ میں کامیابی کا ایک ٹریڈمارک ہے ۔
اس موقع پر اظہار ِ خیال کرتے وہئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ درس و تدریس کے معیار کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے دونوں اداروں کے مابین ایم او یو سائن کیا گیا ہے تاکہ معیاری اور بہترین کار کردگی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ہم طویل المدتی حکمت عملی پر توجہ دے رہے ہیں اور مختلف سمتوں میں کام کر رہے ہیں تاکہ نتیجہ خیز اقدامات کے ذریعے ترقی کی رفتار کو مزیدبڑھایا جا ئے ۔
AUC کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر اسد اللہ چودھری نے کہا کہ جامعات صرف طلباء کی تعداد پر ہی توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور ان کے نزدیک ترقی ناپنے کا پیمانہ بھی طلباء کی تعداد ہی ہے ۔ جبکہ انھیں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ جامعات کے فارغ التحصیل طلباء کی قدر باہر کی دنیا میں کیا ہے ۔ یا ان کی کارکردگی کس معیار کی ہے ۔ ہم ترجیحات کی درجہ بندی نہیں کر پاتے جبکہ دستیاب وسائل کے مطابق ترجیحا ت کا تعین بہت ضروری ہے ۔
عبدالحامد دکنی
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن
کیپشن: مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد( بائیں سے دائیں ) سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین اور AUC کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر اسد اللہ چودھری ۔