KARACHI, March 05, 2021 – Sir Syed University signed a Memorandum of Understanding (MoU) with CMPak (Zong) for multiple protocols and access support that can be used to connect smart devices and applications. Sir Syed University shall have the access to Zong’s customer base for IoT Startups through this agreement. The university shall have the OneNET IoT platform facility for the incubation center along with the IoT training and support.
Zong is in the process of introducing the IoT hardware in the Pakistani market to help the developers’ community with easy development tools. Zong offered SSUET the packages like OneNet Open IoT Platform, IoT Development Boards, IoT Communication Modules, E-SIMS for Connectivity and support services.
Abdul Hamid Daccani
Dy Director Information
سرسید یونیورسٹی اور ژونگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کراچی، 05/مارچ 2021ء ۔ ۔ سر سید یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ژونگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت سرسیدیونیورسٹی کو رسائی کی سہولت حاصل ہوگی جو اسمارٹ آلات اور سازو سامان سے منسلک ہونے کے لیے استعمال کی جائے گی ۔ اس معاہدے کی رُو سے سرسید یونیورسٹی انٹرنیٹ آف تھنگ IoT اسٹارٹ اَپ کے لیے ژونگ کے صارفین کے مرکزسے منسلک ہونے کی مجاز ہو گی ۔ اس کے علاوہ جامعہ کو انکوبیشن سنیٹر اور IoT ٹریننگ کے لیےOne Net IoT پلیٹ فارم کی سہولت بھی حاصل ہوگی ۔
ڈیولپرز کمیونیٹی کی آسانی کے لیے ژونگ پاکستانی مارکیٹ میں IoT ہارڈوئیر متعارف کرانے کے مرحلے سے گزر رہا ہے ۔ ژونگ کی طرف سے سرسید یونیورسٹی کوپیش کردہ پیکچز میں وَن نیٹ اوپن IoT پلیٹ فارم، IoT ڈیولپمنٹ بورڈز، IoT کمیونیکیشن ماڈیولز، رابطہ اور سپورٹ سروسزکے لیے ای سِمز شامل ہیں ۔
سرسیدیونیورسٹی کی طرف سے رجسٹرار سیدسرفراز علی اورCMPak ژونگ کی طرف سے چیف فنانشل افسرلی وین یو (Li Wenyu)نے معاہدے پر دستخط کئے ۔
عبدالحامد دکنی
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن