Sir Syed University and AMUOBA organized “Taqreeb e Tehsin” to pay rich tribute to the philanthropist Mumtaz Kazmi
KARACHI, March 25, 2023 – Aligarh Muslim University Old Boys’ Association (AMUOBA) organized the event “Taqreeb e Tehsin” to pay tribute to the senior Aligarian, philanthropist Mumtaz Kazmi who spent his entire life for the uplift of marginalised segments of the society and interfaith harmony. The event was attended by Registrar SSUET, Syed Sarfraz Ali, Dean FoE&CE, Prof. Dr. Muhammad Aamir, HODs, Aligarians and others.
Addressing the ceremony, President AMUOBA and Chancellor of Sir Syed University of Engineering & Technology (SSUET), Jawaid Anwar, said that “I have no words to express the great humanitarian work carried out by Mumtaz Kazmi at personal and organizational level. He brought thousands of non-Muslims into the circle of Islam, and also provided them jobs. Being a visionary person, he made hospitals for free treatment of people. Also made mosques and schools for free education. He managed funding for many projects to serve the mankind. His work varies from relief to rehabilitation.
Chancellor Jawaid Anwar pointed out that salient feature of Mr. Kazmi is that he seeks out underfunded causes where his financial resources, time, and expertise can make a difference and have the greatest impact on humanity. He is undoubtedly a courageous philanthropic leader who continues to inspire others with his selfless acts.
Chancellor Jawaid Anwar pointed out that salient feature of Mr. Kazmi is that he seeks out underfunded causes where his financial resources, time, and expertise can make a difference and have the greatest impact on humanity. He is undoubtedly a courageous philanthropic leader who continues to inspire others with his selfless acts.
Sharing his views, General Secretary AMUOBA, Engr. Muhammad Arshad Khan said Mr. Kazmi is a man who has love for humanity and donate time, money, experience and skills to help create a better society.
Professor Noshaba Siddiqui conducted the event and interviewed the philanthropist. Responding to her query, Senior Aligarian Mumtaz Kazmi discussed his passion for improving the lives of people in the city and the audacious philanthropic goals he is currently pursuing. He dreams for establishing Sir Syed University in every city of the country and producing an archive for aligs.
In the end, President AMUOBA and Chancellor SSUET, Jawaid Anwar along with General Secretary AMUOBA, Arshad Khan presented memento to Mr. Mumtaz Kazmi in recognition of his valuable services and contribution.
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن اور سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام سنیئر علیگ اور سوشل ریفارمر ممتاز کاطمی کے اعزاز میں تقریبِ تحسین کا انعقاد
کراچی، 25/مارچ،2023ء۔۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سنیئر علیگ اور سوشل ریفارمر ممتاز کاطمی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ’تقریبِ تحسین‘ کا انعقاد کیا گیا۔ سماجی رہنما ممتاز کاظمی نے اپنی پوری زندگی معاشرے کے پسماندہ طبقات کی بہتری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے صرف کردی۔تقریب کے شرکاء میں سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، سربراہانِ شعبہ جات، علیگیرین و دیگر شامل تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ ممتاز کاظمی ایک خداترس آدمی ہیں۔انہوں نے ذاتی اور تنظیمی سطح پر جو عظیم خدمات انجام دئے ہیں اس کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے گھارو میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو مسلمان کیا اور انہیں روزگار سے بھی جوڑا۔صاحبِ بصیرت انسان ہونے کے ناطے لوگوں کے مفت علاج کے لئے اسپتال اور مفت تعلیم کے لیئے اسکول قائم کئے۔مساجد بنوائیں۔اس کے علاوہ انسانی فلاح و بہبو د کے متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز کا انتظام بھی کیا۔
چانسلر جاوید انوار نے نشاندہی کی کہ محترم کاظمی کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ وہ ایسے پروجیکٹس ڈھونڈتے ہیں جو فنڈز کی عدم دستیابی کا شکار ہیں اور ان کی مالی مدد، مہارت اور وقت دینے سے کافی فرق پڑ سکتا ہے اور اس سے انسانی خدمت کا جذبہ فروغ پا سکتا ہے۔یہ بلاشبہ ایک انسان دوست شخص ہیں جو اپنے کاموں سے دوسروں کومتاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری انجینئر محمد ارشد خان نے کہا کہ کاظمی صاحب ایک ایسے شخص ہیں جو انسان اور انسانیت دونوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔۔اور ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں مددکے لئے وقت، پیسہ، تجربہ اور مہارت کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
پروفیسر نوشابہ صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ممتاز کاظمی کا انٹرویو بھی لیا جس میں انہوں نے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی خدمات کا ذکر کیا اور اپنے مستقبل کے اہداف کے بارے میں بتایا۔ان کا خواب ہے کہ ہر شہر میں ایک سرسید یونیورسٹی ہو اور علیگرین کی ایک آرکائیو ہو۔
اختتامِ تقریب پر ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ارشد خان کے ہمراہ ممتاز کاظمی کو نشانِ سپاس دیا۔