World Kashmir Forum organized Kashmir rally to express solidarity with the Kashmiris

Events | Miscellaneous Events
Quick Links
$
Academic Events
$
Miscellaneous Events
$
Sport Events
$
View All Events
World-Kashmir-Forum-organized-Kashmir-rally-to-express-solidarity-with-the-Kashmiris

World Kashmir Forum organized Kashmir rally to express solidarity with the Kashmiris
The international community and the global media have kept silent on the Kashmir issue – Chancellor Jawaid Anwar

To mark the Kashmir Day, World Kashmir Forum organized Kashmir rally led by Commissioner Karachi Muhammad Iqbal Memon to express solidarity with the Kashmiris that was attended by the dignitaries from different walks of life including businessmen, scholars, artistes and a large number of people.
Chairman of World Kashmir Forum, Haji Muhammad Rafiq Pardesi said that although the economic and political situation in Pakistan is not good at present, we should not forget the Kashmir cause. We need to help the Muslim Ummah at all levels.
Expressing his views on Kashmir Day, Chancellor of Sir Syed University of Engineering and Technology, Jawaid Anwar said that it is too regrettable that the international media is no longer neutral. Only a few media houses are following the journalistic values and ethics, otherwise most of them have lost their credibility.
Kashmiris have been protesting against India’s illegal occupation and brutal oppression for the past seven decades, but the international community and the world media have kept silent. The World Kashmir Forum has highlighted the issue of Kashmir at the global level and has raised its voice against Indian atrocities. In this critical moment, we stand with our Kashmiri brothers and appeal to the international community to come forward for a peaceful and just solution to the Kashmir.

ورلڈ کشمیر فورم کی جانب سے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کشمیر ریلی نکالی گئی
مسئلہ کشمیرپربین الاقوامی برادری اور عالمی میڈیا نے پرسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ ۔ چانسلر جاوید انوار

ورلڈ کشمیر فورم کی جانب سے یومِ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کے زیرِ قیادت کشمیر ریلی نکالی گئی ۔ یہ ریلی مزارِ قائد سے تبت سینٹر تک نکالی گئی جس میں مختلف مکتبِ فکرسے تعلق رکھنے والی شخصیات ، عمائدینِ شہر کے علاوہ عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ورلڈ کشمیر فورم کے چیئرمین حاجی محمد رفیق پردیسی نے کہا کہ اس وقت اگرچہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی صورتحال بہتر نہیں ہے مگر ہ میں کشمیر کاز کو نہیں بھولنا چاہئے ۔ ہ میں امت مسلمہ کی ہر سطح پر مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہاہے کہ عالمی میڈیا بھی اب غیر جانبدار نہیں رہا ۔ چند میڈیا ہاءو سز ہیں جو صحافتی اقدار کی پاسداری کرتے ہیں ورنہ اکثر بکاءو مال بن چکے ہیں ۔ بھارت کے ناجائز قبضے اور سفاکانہ ظلم کے خلاف کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے سراپا احتجاج ہیں مگر بین الاقوامی برادری اور عالمی میڈیا نے پرسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ ورلڈ کشمیرفورم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے اوربھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔ اس نازک لمحے میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اورعالمی برادری سے مسئلہ کشمیرکے پُرامن اورمنصفانہ حل کی اپیل کرتے ہیں

Recent Posting