SSUET Logo
Sir Syed University

of Engineering & Technology

Traffic Police and Sir Syed University set up Learning Driving License Camp at Campus

November 25, 2022
Driving License Camp at SSUET-3
(L-R) Vice Chancellor Prof. Dr. Vali Uddin and Registrar Syed Sarfraz Ali giving souvenir bag to Inspector Asad Shaikh.

Driving License Department of Traffic Police Karachi in collaboration with the Protocol Department of Sir Syed University of Engineering and Technology set up 2-day Learning Driving License Camp at the SSUET Campus to facilitate students and staff members. A large number of students and staff members rushed to the camp for registration of the learning license.
SSP License Dr. Qamar Rizvi called on the Registrar Syed Sarfraz Ali to build more positive connections, find solutions to livability issues, and create avenues for working together to maintain the safety and well-being of the students.
Registrar Syed Sarfraz Ali visited the camp and appreciated the efforts of Inspector Asad Shaikh and his team for their dedicated and result-oriented work.
Expressing his views on the occasion, Registrar Syed Sarfraz Ali said that the Driving License Department is an important organ of Sindh Police entrusted to issue driving license to the people after ensuring sense of driving laws, driving ethics, road sense. Committed to provide best customer services, Driving License Department has come up with the finest services possible, focusing on to facilitate the general public and create awareness amongst them about the driving license and road safety.
Inspector Asad Shaikh said that the driving license is an important document that gives you authority to drive your vehicle on roads after passing through different tests to give you awareness about the road ethics, road safety. SSP License took initiative and we have introduced mobile units for issuance of learner’s driving license to facilitate the general public. We conduct such activities on regular basis in educational institutions and organizations on request.

ٹریفک پولیس کراچی اور سرسید یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کا انعقاد

۔ٹریفک پولیس کراچی کے شعبہ ڈرائیونگ لائسنس نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ پروٹوکول کے باہمی اشتراک سے جامعہ کے طلباء و طالبات اور اسٹاف ممبرز کی سہولت کے لیے کیمپس میں دو روزہ لرننگ ڈارائیونگ لائسنس کیمپ لگایا۔اسٹوڈنٹس اور عملے کے ارکان کی ایک کثیر تعداد لرننگ لائسنس بنوانے کے لیے کیمپ میں موجود تھی۔
سنیئر سپرٹنڈنٹ پولیس لائسنس ڈاکٹر قمر رضوی نے اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی سے ملاقات کی اور طلباء و طالبات کی بہتری اورانھیں آسانیاں فراہم
کرنے کے حوالے سے ممکنہ اقدامات اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

سرسیدیونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کیمپ کا دورہ کیا اور انسپکٹر اسد شیخ اور ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر انھیں بے حد سراہا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعبہ ڈرائیوننگ لائسنس کراچی پولیس کا ایک اہم ادارہ ہے جسے لائسنس کے قوانین، ڈرائیونگ کی اخلاقیات اور روڈ سینس کو یقینی بنانے کے بعدلوگوں کو لائسنس جاری کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔یہ شعبہ لوگوں کو بہترین سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور ٹریفک کے قوانین کی بیداری اور پاسداری کے ضمن میں شاندار خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

انسپکٹر اسد شیخ نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس ایک اہم دستاویز ہے جو روڈ سیفٹی اور ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے اور جانچ کے مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آپ کو روڈ پر گاڑی چلانے کا اختیار تفویض کرتی ہے۔ایس ایس پی لائسنس کی ہدایات پر عام لوگوں کی سہولت کے لیے ہم نے ڈرائیونگ لائسنس کے موبائل یونٹ متعارف کرائے ہیں۔ہم تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباری اداروں اور تنظیموں کی درخواست پر ان اداروں میں جاکر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرتے ہیں۔