Karachi – Sir Syed University of Engineering and Technology has given a scholarship to the national women cricketer Syeda Aroob Shah for the promotion of cricket. She will get free education at Sir Syed University in the coming 4 years and the total expenditure of education is around 10 lakhs that university will bear. Syeda Aroob Shah has represented Pakistan in five T20 and two One-Day International matches, Aroob Shah will lead Pakistan in the Women’s Under-19 Cricket World Cup to be held in South Africa next year.
Aroob Shah met the Chancellor of Sir Syed University Jawaid Anwar, Vice Chancellor Prof. Dr. Vali Uddin, and Registrar Syed Sarfraz Ali. She thanked them for awarding her full, 100% scholarship. It is better for a bright future. Although cricket is my passion, education is important. Achievements without education are meaningless. The university will bear all expenditure of my education which amounts to Rs 10 lakhs in 4 years. I will also look for more cricketers to get free education at SSUET.
Chancellor Javaid Anwar said that Aroob Shah is the pride of Pakistan cricket. One can assess her talent and abilities as she made her debut at the age of 15 years. Giving her a full scholarship is also a matter of pride for us. He said that Sir Syed University gives importance to sports and our students participate in 18 different sports.
Vice-Chancellor Professor Vali Uddin said that Sir Syed University is providing free education to sportsmen under the sports policy.
Registrar Syed Sarfraz Ali said that the doors of Sir Syed University are open for talented players of hockey, football, and other sports including cricket and they may focus on sports activities along with their education.
: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا کرکٹ کے فروغ کیلئے بڑا اقدام، قومی ویمن کرکٹر سیدہ عروب شاہ کو اسکالر شپ دیدی، اٹھارہ سالہ عروب شاہ چار سال تک سرسید یونیورسٹی میں مفت تعلیم حاصل کرسکیں گی انکی تعلیم پر آنیوالے 10 لاکھ روپے کے اخراجات یونیورسٹی خود برداشت کریگی. سیدہ عروب شاہ پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، عروب شاہ اگلے برس جنوبی افریقہ میں ہونیوالے ویمینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرینگی
عروب شاہ نے منگل کو سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر پروفیسر ولی الدین اور رجسٹرار سید سرفراز علی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر انڈر 19 کپتان نے 100 فیصد اسکالر شپ دینے پر سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اور وائس چانسلر سمیت مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے بہتر مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیا انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیساتھ تعلیم حاصل کرنا بھی ترجیح ہے تعلیم کے بغیر چیزوں کا حصول بے معنی ہوتا ہے اس لئے کرکٹ میرا پروفیشن ہے لیکن تعلیم حاصل کرنا بھی ضروری ہے عروب شاہ نے کہا کہ چار سال میں تعلیم پر 10 لاکھ روپے کے اخراجات یونیورسٹی خود برداشت کریگی جبکہ وہ باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش بھی کرینگی کہ وہ بھی یونیورسٹی میں اسکالر شپ حاصل کرکے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کریں.
سریسد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ عروب شاہ پاکستان کرکٹ کا فخر ہیں۔ 15 سال کی عمر میں میں پہلا بین الاقوامی میچ کھیلا اس سے انکی صلاحیتوں کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ انہیں اسکالر شپ دینا ہمارے لئے بھی فخر کی بات ہے انکی آمد سے ہماری یونیورسٹی کی طالبات میں کرکٹ کے کھیل کی جستجو بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی میں کھیلوں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، 18 مختلف کھیلوں میں ہمارے طلبہ و طالبات شرکت کرتے ہیں جبکہ ہمارا شعبہ کھیل بہت متحرک ہے.
وائس چانسلر پروفیسر ولی الدین نے کہا کہ سریسد یونیورسٹی اسپورٹس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کو مفت تعلیم فراہم کررہی ہے کسی کھیل کا کھلاڑی اگر وہ باصلاحیت ہے تو اسے سرسید یونیورسٹی میں اسکالر شپ ضرور ملے گی ۔
سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ کرکٹ سمیت ہاکی، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے سرسید یونیورسٹی کے دروازے کھلے ہیں، ہم عروب شاہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ہمیں یقین ہے کہ جس طرح انہوں نے کرکٹ میں نام کمایا ہے اب وہ تعلیم کے میدان میں بھی اپنا مقام بنائینگی، انہوں نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں جانے سے قبل ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جائیگا.
View the post on the official Facebook page of SSUET: