Sir Syed University celebrated Pakistan Independence Day

SSUET celebrate independence day 2021
Chancellor Jawaid Anwar along with Vice Chancellor Prof. Dr. Vali Uddin, Cmdr (R) Salim Siddiqui, Registrar Syed Sarfraz Ali, Deans and others hoisting the national flag at the Jashne Azadi ceremony held by Sir Syed University.
سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، کموڈور (ر) سلیم صدیقی،رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین و دیگرکیمپس میں منعقدہ تقریبِ یومِِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کر رہے ہیں ۔

Sir Syed University celebrated Pakistan Independence Day with patriotic zest
The day marks fulfillment of the destiny of the Muslim nation – Chancellor Jawaid Anwar
True patriotism would make our country unbeatable – VC Prof. Dr. Vali Uddin

KARACHI, August 14, 2021 – Sir Syed University of Engineering & Technology (SSUET) celebrated Pakistan Independence Day with traditional zeal and glowing tributes were paid to the stalwarts who sacrificed their lives during struggle for having an independent homeland for Muslims to live with their distinct identity and complete freedom.
Jawaid Anwar, Chancellor SSUET, along with Vice Chancellor Prof. Dr. Vali Uddin, Cdre (R) Salim Siddiqui, Registrar Syed Sarfraz Ali, Deans and others hoisted the national flag to mark the Pakistan Independence Day at the campus. The ceremony was attended by the selected personalities and SSUET officials following SOPs. The event was concluded with the prayer for national progress and prosperity of the Muslim Umma.
Addressing the ceremony, Chancellor Jawaid Anwar said, “It is with feelings of greatest happiness and emotion that we are celebrating Pakistan Independence Day with patriotic zest. It marks the fulfillment of the destiny of the Muslim nation which made great sacrifices in the history to have its homeland.”
He said that Pakistan is an ideological state and it is our duty as Muslim Nation to secure our geographical and ideological boundaries. This is an era of Info-war and non-state actors are trying to disturb the country. We must keep them on watch and make sure that all their conspiracy to unstable Pakistan go to ashes.
Appreciating the role of Quaid’s in the freedom movement, he said, “Quaid e Azam was a far-sighted great leader. He launched the movement for a separate state for the Muslims of the subcontinent, because he knew that the Hindu extremist would never tolerate Muslims progress in India. However, we must know that it was not so easy to acquire a separate state for us. Getting Pakistan was like crossing a river of fire and blood.”
Chancellor Jawaid Anwar said that we should learn lesson from the actions and character of our national leaders and try to follow their footsteps. Despite ups and down, only those nations rise who are laced with patriotic feelings and work with consistency.
Vice Chancellor Prof. Dr. Vali Uddin said true patriotism would make our country unbeatable in the international world. He paid rich tribute to the founding fathers for their epic struggle for democracy and independence.
On this auspicious occasion, Registrar Syed Sarfraz Ali underscored the need for translating the Quaid-e-Azam’s motto of unity, faith and discipline into reality and work together in raising Pakistan stature.

Abdul Hamid Daccani
Dy Director Information

سرسید یونیورسٹی میں جشن آزادی روایتی جوش و ولولہ سے منایا گیا.
یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے ایک دیرینہ خواب کی تکمیل کا دن ہے ۔ ۔ چانسلر جادید انوار
جذبہ حب الوطنی ہمارے ملک کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ ۔ ۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ولی الدین

کراچی، 14اگست 2021ء : سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا جس میں تحریک پاکستان کے رہنماءوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، کموڈور (ر) سلیم صدیقی، رجسٹرار سید سرفراز علی، ڈین، شعبہ جات کے سربراہان، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈبوائز کے ممبران و دیگر کے ہمراہ پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر گارڈز کی پریڈ کے علاوہ سرسید یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے ۔

یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہمجھے بے حد خوشی ہے کہ آج ہم اپنا یومِ آزادی پورے جوش و خروش سے منا رہے ہیں ۔ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے ایک دیرینہ خواب کی تکمیل کا دن ہے ۔ مسلمانوں نے اپنا وطن حاصل کرنے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ۔ آزادی طشت میں سجا کر نہیں دی گئی بلکہ اس کے حصول کے لیے قوم کے آگ اور خون کا دریا عبور کرنا پڑا ۔ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں ۔

انھوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر اور وراندیشی انسان تھے ۔ انھوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ مملکت کی تحریک چلائی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ہندو انتہا پسند یہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے کہ انڈیا میں مسلمانوں کا اثر و نفوز بڑھے ۔ آج انڈیا میں اقلیتوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قائدِ اعظم کس قدر دوراندیش انسان تھے کہ انھوں نے اس فتنہ کو پہلے ہی بھانپ لیا تھا ۔

چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ ہ میں اپنے قومی رہنماوءں کے عمل اور کردار سے سبق سیکھنا چاہئے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ حالات کی اونچ نیچ کے باوجود صرف وہی قو میں تاریخ میں سرخرو ہوتی ہیں جن میں وطن سے محبت اور مستقل مزاجی سے کام کرنے کا جذبہ ہوتا ہے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے بانیانِ پاکستان کوزبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہجذبہ حب الوطنی ہمارے ملک کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم قائداعظم کے رہنما اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کی عملی تصویر بن جائیں اورباہم مل کر پاکستان کے وقار میں اضافہ کرنے کے لیے کوششیں کرتے رہنا چاہئے ۔

یومِ آزادی کی تقریب محدود پیمانے پر سادگی سے منائی گئی جس میں صحت کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کا پورا خیال رکھا گیا ۔ اختتامِ تقریب پر ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی ۔

عبدالحامد دکنی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن