SSUET to award Gold medal and cash prize to Olympian Arshad Nadeem

July 1, 2021
IMG-20210807-WA0002

KARACHI, August 6, 2021 – Sir Syed University of engineering and Technology, Karachi will award gold medal and cash prize of Rs. 2 lacs to Olympian Arshad Nadeem
The Chancellor of Sir Syed University of Engineering and Technology (SSUET), Jawaid Anwar announced to award gold medal and cash prize of Rs. 2 lacs to Mr. Arshad Nadeem, who qualified for the final round of javelin throw at Tokyo Olympics.
Chancellor Jawaid Anwar said that Arshad Nadeem qualified for the Tokyo Olympics due to his great performance. He not only qualified to participate in Olympics but he also qualified for the final round and made history on the basis of his remarkable performance in the qualifying round at the Olympics.
Vice Chancellor Prof. Dr. Vali Uddin said, Olympian Arshad Nadeem’s brilliant performance is a result of his untiring struggle, passion and dedication by which he reached the final of the mega event. Sir Syed University and whole nation hope that he will perform much better in final round and will bring Olympic medal to the country. We wish him good luck.
Registrar Syed Sarfraz Ali said that Sir Syed University will organize an event in the honour of Arshad Nadeem to award him a gold medal and a cash prize of 2 lacs. SSUET always encourage national heroes in the field of Sports. We organize sports’ events throughout the year for all the students of Sir Syed University and other academic institutes. In past SSUET student Abdul Haseem Khan has become captain of Pakistan Hockey Team and we honoured him too.

Syed Sarfraz Ali Registrar

سر سید یونیورسٹی کا فخر پاکستان ارشد ندیم کو گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے دینے کا اعلان

وطن واپسی پرسر سید یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب پذیرائی میں ارشد ندیم کو اس اعزاز سے نوازا جائیگا، جاوید انوار چانسر سر سید یونیورسٹی

کراچی :سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستانی ایتھلیٹ ندیم ارشد کیلئے گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا۔۔سر سید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے اپنے بیان میں فخر پاکستان ارشد ندیم کی ایتھلیٹکس کے ایونٹ جیویلین تھرو میں گراں قدر خدمات پر انہیں خالص سونے سے بنا گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا ہے، چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ ارشد ندیم جس محنت، لگن اور جانفشانی سے اس کھیل میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں اور پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کررہے ہیں، فتح کیلئے انکے جوش اور ولولے کو سرسید یونیورسٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کے فائنل میں رسائی بھی انکی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ پوری قوم کی طرح ہماری بھی دعائیں ارشد ندیم کیساتھ ہیں۔ سرسید یونیورسٹی کو پوری امید ہے کہ وہ پاکستان کیلئے جیویلین تھرو میں ضرور میڈل حاصل کرینگے، رجسٹرارسید سرفراز علی نے کہا کہ اولمپکس کے بعد سرسید یونیورسٹی میں ارشد ندیم کیلئے تقریب پذیرائی منعقد کی جائیگی اس تقریب میں انہیں پورے اعزاز کیساتھ گولڈ میڈل اور نقد انعام دیا جائیگا، سرسید یونیورسٹی نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اپنی الگ شناخت رکھتی ہے سر سید یونیورسٹی نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو اولمپیئینز بھی دیئے ہیں جبکہ جامعات کے درمیان کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں بھی سر سید یونیورسٹی نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ہماری یونیورسٹی میں ہر سال باقاعدگی سے اسپورٹس گالا منعقد کیا جاتا ہے جس میں 12 سے زائد شعبہ اس میں شرکت کرتے ہیں اور مختلف کھیلوں میں نیا ٹیلنٹ سامنا آتا ہے، انہوں نے کہا کہ سر سید یونیورسٹی نے ماضی میں بھی نمایاں کارکردگی پر قومی ایتھلیٹس کی پذیرائی کی اور مستقبل میں بھی اسی طرح انہیں سراہتے رہینگے..

جاری کردہ !!

سید سرفراز علی
رجسٹرار